ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے دیہی علاقوں میں  جانور چوری  کے  واقعات :  رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے جانور چور

ہوناور کے دیہی علاقوں میں  جانور چوری  کے  واقعات :  رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے جانور چور

Sat, 29 Feb 2020 20:23:56    S.O. News Service

ہوناور:29؍فروری(ایس اؤنیوز)رات کے اوقات میں راستے کنارے سوئے جانوروں ، گھر کے  صحن میں باندھے گئے جانورصبح ہوتے ہی غائب ہونے سے پریشان دیہی عوام نے رات کو ہی پہرہ دیتے ہوئے جانور چوروں کو پکڑکر پولس کے حوالے کرنے میں کامیاب ہونے کا واقعہ تعلقہ کے مگلی دیہات میں پیش آیا ہے۔

ہوناور_جانور_چوری_02.jpgگزشتہ ایک برس سے کیلگی نور علاقے کے اپسرکونڈا، مگلی ، ناجگار، ہکل کیری جیسےدیہی علاقوں میں گھروں کے صحن میں باندھے ہوئے جانور صبح ہونے سے پہلے غائب ہونے لوگ کافی پریشان تھے۔اس تعلق سے دیہی عوام نے رات رات نگرانی کرتےہوئے چوروں کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ایک  ہفتہ پہلے مگلی دیہات کے ایک گھر کے صحن میں سوئے جانور کو اٹھا کر کار میں لے جانے کا واقعہ پیش آیاتو  دیہی عوام کی نیند حرام  ہوگئی اور  دیہی عوام نے طئے کیاکہ اب کی بارہر حالت میں چوروں کو پکڑنے کی ٹھانی اور  ہفتہ  سے مسلسل ہر رات  نوجوان پہرہ دینے لگے۔ اسی دوران  جمعہ کی صبح ٹاویرا کار میں مگلی دیہات پہنچے چار لوگ مگلی اسکول کے قریب سوئے ہوئے ایک جانور کو بریڈ کھلا کر پیر باندھ ہی رہے تھے کہ  پہرہ دے رہے نوجوانوں نے  چوروں کو گھیر کر پکڑ لیا اور پولس کے حوالےکیا۔

جانوروں کے چور پکڑے جانےکی خبر پر سیکڑوں لوگ جائے وقوع جمع ہوگئے ،بتایا جارہاہے کہ اس وقت کچھ لوگوں نے ان کی پٹائی بھی کی۔عین اسی  وقت منکی پولس تھانہ ایس آئی پرمانند کونور اپنے عملے کے ساتھ پہنچ کر ملزموں کو اپنی تحویل میں لیا۔ گرفتاری کے بعدملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں نے اپنی شناخت بتاتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ بھٹکل سے تعلق رکھتےہیں۔ ملزموں کے نام محمد عادل ڈوبال ، محمدر اہین، محمد رحیق، رضوان عبدالرشید  بتائے گئے ہیں۔


Share: